QR CodeQR Code

رابطہ مہم برائے مرکزی کنونشن، دورجات سندھ و بلوچستان

15 Sep 2015 11:45

اسلام ٹائمز: آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر تہور عباس حیدری نے بلوچستان میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کوئٹہ میں شہدا کے مزاروں پر حاضری دی۔ مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر حیدر اندرون سندھ کے دورہ جات مکمل کر کے گلگت کے لیے روانہ ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹسن آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن کی تیاریاں عروج پر ہیں، پلک بھر میں یونٹس، ڈویژنز، علما کرام، سابقین، برادر تنظیمات اور قومی رہنماوں کیساتھ روابط اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر تہور عباس حیدری نے بلوچستان میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کوئٹہ میں شہدا کے مزاروں پر حاضری دی۔ مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر حیدر اندرون سندھ کے دورہ جات مکمل کر کے گلگت کے لیے روانہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ آئی ایس او پاکستان کا سالانہ کنونشن ۲، ۳ اور ۴ اکتوبر کو تنظیم کے بانی ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے مزار پر منعقد ہو گا، اسی دوران آئی ایس او شعبہ طالبات کا کنونشن بھی جاری رہے گا۔ آئی ایس او پاکستان کے میڈیا کوارڈیںیٹر توقیر ساجد کے مطابق چئیرمین کنونشن علی مہدی کا کہنا ہے کہ شرکت کو بھرپور بنانے کیساتھ ساتھ کنونشن کے انتظامات کے لیے مسلسل کام جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 485711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/485711/1/رابطہ-مہم-برائے-مرکزی-کنونشن-دورجات-سندھ-بلوچستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org