0
Saturday 3 Oct 2015 18:02

کوئٹہ، گنج شہداء پر حاضری

اسلام ٹائمز۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ ہم نے بہت جگر گوشے جوانی ہی میں مٹی کے حوالے کردیئے۔ اب وقت آگیا ہے کہ آپس کے اختلافات کو بھلا کر اس ملک اور وطن عزیز کی ترقی کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔ انشاءاللہ بہت جلد صوبہ بلوچستان بلکہ پاکستان بھی امن و سلامتی کا گہوارہ ہوگا۔ ہم بحیثیت قوم بہت قربانیاں دے چکے ہیں اور بالخصوص 10 سال سے تو ہم جنازے اُٹھا اُٹھا کر تنگ آگئے ہیں۔ اسی لیے آج میں یہاں شہیدوں کو سلام پیش کرنے آیا ہوں۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کے ہمراہ دیگر فوجی افسران، کمشنر و ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی موجود تھے۔ لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا استقبال نمائندہ پی بی 2 رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا، سردار نثار علی، سید داود، عبدالقیوم چنگیزی، علی جان، عامر علی چنگیزی، علامہ محمد جمعہ اسدی، طاہر نظری، رقیہ ہاشمی، حاجی کریم، علامہ علی حسنین وجدانی، حاجی فدا حسین، پروفیسر ناظر حسین، مصطفٰی تیموری، سید عادل، سید حسن آغا، کونسلر کربلائی عباس علی، کونسلر کربلائی رجب علی، ماسٹر اعجاز اور دیگر معززین قوم نے کیا۔ علاوہ ازیں اہل تشیع اور اہل سنت برادران کے علماء نے بھی شرکت کیں۔ آخر میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کا شکریہ اس لیے ادا کرتے ہیں کہ آپ نے ہمارے شہداء کو اپنا شہداء سمجھا۔ ہم آپکی ان کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی وجہ سے بلوچستان اور خصوصاً کوئٹہ میں امن و امان کی حالت میں بہتری آئی۔
خبر کا کوڈ : 488795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش