QR CodeQR Code

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

7 Oct 2015 01:49

اسلام ٹائمز: مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کشمیر اور پنجاب پولیس کا پشتونوں کے ساتھ اپنایا گیا رویہ قابل افسوس ہے۔ جہاں بھی کوئی پگڑی، داڑھی یا پھر پشتو زبان بولنے والا ہو اس کو دہشتگرد کا لقب دیا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے، ملک کے کئی علاقے دہشتگردی کی لپیٹ میں ہیں۔ جس کی واضح مثال وزیرستان اور کراچی ہے۔ کشمیر اور پنجاب پولیس کا پشتونوں کے ساتھ اپنایا گیا رویہ قابل افسوس ہے۔ جہاں بھی کوئی پگڑی، داڑھی یا پھر پشتو زبان بولنے والا ہو اس کو دہشتگرد کا لقب دیا جاتا ہے۔ اگر ہمیں تنگ کرنا نہ چھوڑا گیا اور پشتونوں کو اپنی سرزمین پر رہنے نہ دیا گیا تو اس ملک کی بقاء کیلئے خطرہ ہوگا۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام کشمیر اور پنجاب پولیس کی امتیازی اور ناروا سلوک کے خلاف پریس کلب اسلام آباد کے سامنے کارکنوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے کشمیر اور پنجاب پولیس کے رویے کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹرز عثمان خان کاکڑ، سردار اعظم موسیٰ خیل نے بھی خطاب کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے۔ سوات کے عوام کے ساتھ جو کچھ ہوا، وزیرستان میں جو کچھ ہو رہا ہے۔ کراچی میں جو حالت بنی ہوئی ہے اور اب کشمیر پولیس پشتونوں کے ساتھ جو غیر قانونی رویہ اپنایا ہے۔ وہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ جہاں کہیں بھی پشتو زبان بولتا ہے یا پگڑی پہنتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 489348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/489348/1/پختونخوا-ملی-عوامی-پارٹی-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org