QR CodeQR Code

یوم تاسیس ایم ایس ایم

8 Oct 2015 11:12

اسلام ٹائمز: ایم ایس ایم کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ قائد انقلاب کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا، ایم ایس ایم کا 21سالہ سفر عظیم قربانیوں کی داستان سے مزین ہے، ایم ایس ایم کے نوجوان یکساں نظام تعلیم، طبقاتی نظام کے خاتمہ اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف شعور کو عام کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے اکیسویں یوم تاسیس کے موقعہ پر مرکزی سکرٹریٹ منہاج القرآن لاہور میں ایک پروقار تقریب زیر صدارت مرکزی صدر چودھری عرفان یوسف منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تھے جبکہ تقریب میں لاہور بھر کے تعلیمی اداروں سے کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ انقلاب آ کر رہے گا اور ملکی تقدیر کے فیصلے یوتھ کریگی، کرپشن زدہ بدبو دار نظام کو باشعور نوجوان مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں، ایم ایس ایم کے نوجوان قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کے مشن کے ہراول دستہ اور انکی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔


خبر کا کوڈ: 489583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/489583/1/یوم-تاسیس-ایم-ایس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org