QR CodeQR Code

تشہیری مہم ’’وارثان ولایت کانفرنس‘‘

9 Oct 2015 16:50

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام 10 اکتوبر کو شب مرکزی امام بارگاہ روڈ جعفر طیار سوسائٹی میں سالانہ ”وارثان ولایت کانفرنس“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، محرم الحرام سے قبل ہفتہ ولایت بمناسبت عید غدیر و مباہلہ کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیرِ اہتمام ہر سال کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام 10 اکتوبر بروز ہفتہ آٹھ بجے شب مرکزی امام بارگاہ روڈ جعفر طیار سوسائٹی میں سالانہ ”وارثان ولایت کانفرنس“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پاکستان سے تکفیریت کے خاتمے، مملکت خداداد پاکستان میں امن و استحکام، اتحادِ امت کے فروغ، شہدائے راہ ولایت سے تجدید عہد، عزاداری سید الشہداءؑ کی ترویج و محافظت کیلئے اور عید غدیر و مباہلہ کی مناسبت سے ہونے والی وارثان ولایت کانفرنس سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کرینگے، جبکہ کانفرنس میں شاعر آلِ عمران شوکت رضا شوکت کی آمد بھی متوقع ہے۔ کانفرنس میں خانوادہ شہدائے راہ ولایت خصوصی طور پر شرکت کرینگے۔ کانفرنس کے حوالے سے شہر بھر میں تشہیری مہم اور انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔ ”وارثان ولایت کانفرنس“ میں سندھ بھر سے علماء، ماتمی انجمنوں، ذاکرین، خطباء، نوحہ خوانوں، منقبت خوانوں سمیت ملت جعفریہ کے تمام اہم اداروں اور عوام کی شرکت کو یقینی بننے کیلئے بھرپور رابطے کئے گئے ہیں، جبکہ اندرون سندھ سے قافلے بھی کراچی کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ محرم الحرام سے قبل ہفتہ ولایت بمناسبت عید غدیر و مباہلہ کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیرِ اہتمام ہر سال کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 489802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/489802/1/تشہیری-مہم-وارثان-ولایت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org