0
Wednesday 14 Oct 2015 13:18

آئی ایس او کراچی کنونشن

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے 36 ویں ولایت نور ہدایت کنویشن کا انعقاد جامع مسجد مصطفٰی عباس ٹاؤن میں کیا گیا، کنونشن کے دوران اجلاس عمومی نے اکثریتی رائے سے یاور عباس کو سال 16-2015 کیلئے ڈویژنل صدر منتخب کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس او کراچی کے 36 ویں سالانہ ولایت نور ہدایت ڈویژنل کنویشن کا انعقاد جامع مسجد مصطفٰی عباس ٹاؤن میں کیا گیا، کنویشن میں علماء کرام، ارکان ذیلی نظارت، ارکانِ ڈویژنل کابینہ، ارکانِ مجلس عمومی سمیت طلباء کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دو روزہ کنویشن کے پہلے روز تربیتی نشست اور شب دعا کا انعقاد کیا گیا، جبکہ دوسرے روز مختلف تنظیمی امور کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب بھی کیا گیا، جس میں اکثریتی رائے سے داؤد انجیئنرنگ یونیورسٹی کے طالب علم یاور عباس کو سال برائے 2015-16 کیلئے آئی ایس او کراچی ڈویژن کی صدارت کیلئے منتحب کیا گیا۔

آئی ایس او پاکستان کے رکن مرکزی نظارت مولانا احمد اقبال رضوی نے نئے میر کاروان کا اعلان کیا، جبکہ نو منتحب صدر یاور عباس سے ان کے عہدے کا حلف آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر و مرکزی نمائندے اطہر عمران طاہر نے لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر یاور عباس نے کہا کہ طلبہ ہی پاکستان کا مستقبل ہیں، تعلیم و تربیت کے بغیر ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کرنا ناممکن ہے۔ اس سے قبل ولایت نور ہدایت کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں خصوصی خطاب حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا آغا غلام عباس رئیسی نے کیا، کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر مولانا ناظر عباس تقوی، امامیہ آرگنائزیشن کراچی کے ناظم جمال عباس، سابق مرکزی صدر برادر اطہر عمران سمیت سابق ڈویژن صدر فرخ سجاد، سابق ڈویژن صدر نیئر زیدی، سابق ڈویژن صدر میثم عابدی، سابق ڈویژن صدر منہال رضوی سمیت دیگر سابقین و ممبران کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 491033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش