QR CodeQR Code

لاہور،عزاداری پر عائد پابندیوں کیخلاف احتجاج

19 Oct 2015 10:32

اسلام ٹائمز: لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے طول و عرض میں عزاداران امام مظلوم کیخلاف ایک منظم منصوبی بندی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، علماء، ذاکرین، بانیان مجالس کو ہراساں کیا جا رہا ہے، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے، ہم ان کارروائیوں کو نون لیگ کی جانب سے انتقامی کارروائیوں تصور کرتے ہیں، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ملک بھر میں نہ ختم ہونیوالے احتجاجی مظاہرے شروع ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں حکمرانوں کی جانب سے محرم الحرام اور عزاداری نواسہ رسولۖ سید الشہداء کیخلاف متعصبانہ کارروائیوں کیخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ لاہور میں لاہور پریس کلب کے باہر ہونیوالے مظاہرے میں چاروں صوبوں بالخصوص پنجاب میں ملت جعفریہ کیخلاف متعصبانہ کارروائیوں کیخلاف عزداران نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علماء، ذاکرین اور بانیان مجالس کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشتگردی اور انتہاپسندی کے عفریت کے خاتمے کیلئے بنایا گیا تھا، بدقسمتی سے ہمارے عاقبت نااندیش حکمران اسے محرم الحرام میں نواسہ رسولۖ کے نہتے اور پرامن عزاداروں کیخلاف استعمال کرکے ان سے مذہبی آزادی جو پاکستان کے آئین و قانون نے ان کو دی ہے، سلب کر رہے ہیں، جو ہمارے لئے کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔


خبر کا کوڈ: 492115

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/492115/1/لاہور-عزاداری-پر-عائد-پابندیوں-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org