QR CodeQR Code

کراچی، عزاداری پر عائد پابندیوں کیخلاف احتجاج

19 Oct 2015 16:21

اسلام ٹائمز: کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے نکالے گئے احتجاجی جلوس میں سینکڑوں کی تعداد میں عزاداران نے وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور عزاداری کو محدود کرنے، نیشنل ایکشن پلان کو خراب کرنے اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کو جواز بنا کر علماء کرام کو حراساں کئے جانے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں حکمرانوں کی جانب سے محرم الحرام اور عزاداری نواسہ رسولﷺ سید الشہداءؑ کیخلاف متعصبانہ کاروائیوں کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا، اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ کراچی میں مرکزی مجلس عزاء نشتر پارک کے بعد ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے احتجاجی جلوس نمائش چورنگی تک نکالا گیا، جس میں صوبائی رہنماء علامہ مختار امامی، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ مبشر حسن، علامہ احسان دانش، علامہ صادق جعفری، علی حسین نقوی، رضا امام نقوی، میثم عابدی، رضوان پنجوانی، ناصر حسینی، صغیر عابد رضوی، روح اللہ مجلسی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عزاداران نے وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور عزاداری کو محدود کرنے، نیشنل ایکشن پلان کو خراب کرنے اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کو جواز بنا کر علماء کرام کو حراساں کئے جانے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ دراین اثنا ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کی جانب سے جعفرطیار سوسائٹی میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 492208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/492208/1/کراچی-عزاداری-پر-عائد-پابندیوں-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org