0
Wednesday 21 Oct 2015 23:40

بشار الاسد کی روسی صدر پوتن سے ملاقات

  • شام کے صدر بشار الاسد کی روسی صد ولادی میر پوتن سے اہم ملاقات

    شام کے صدر بشار الاسد کی روسی صد ولادی میر پوتن سے اہم ملاقات

اسلام ٹائمز۔ شام کے صدر بشار الاسد روس کا ہنگامی دورہ مکمل کرکے دمشق واپس پہنچ گئے ہیں۔ دمشق میں ایوان صدر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صدر بشار الاسد منگل کے روز روس کے صدر ولادی میر پوتن سے صلاح و مشورے کی غرض سے ہنگامی دورے پر ماسکو گئے تھے۔ ترجمان کے مطابق صدر بشار الاسد اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کے بعد بدھ کو دمشق واپس پہنچ گئے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے صدر بشار الاسد نے روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں اپنی حکومت کے لئے ماسکو کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روس کے اقدامات نے شام کو المناک سانحے بچا لیا ہے۔ اس موقع پر صدر روسی صدر ولادی میر پوتن نے شام میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملے جاری رکھے جانے کی سمت اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بحران کے پرامن حل تک پہنچنے کی غرض سے وہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ قریبی صلاح و مشورے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شام اور روس کے صدور نے اس ملاقات میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ، روس کے فضائی حملوں اور شامی فوج کی منصوبہ بندی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب روسی صدر کے ترجمان نے صدر بشار اسد کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کے حملوں نے شام میں دہشت گردی کے پھیلاؤ کو فوری طور پر روک دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شام میں بحران کے آغاز کے بعد سے صدر بشار کہ یہ پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔
خبر کا کوڈ : 492791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش