0
Friday 23 Oct 2015 03:53

کراچی کی سبیلیں

اسلام ٹائمز۔ کربلا کے 72 شہیدوں کی یاد میں کراچی کی عوام نے نے بڑی تعداد میں امام حسین (ع) کے نام پر سبیلیں لگا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ آج بھی حسینیت زندہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواسہ رسول امام حسین (ع) کی یاد میں کراچی کے مختلف علاقوں میں عوام کی جانب سے سبیلوں کا انعقاد کیا گیا ہے، سبیلوں پر جہاں پیاسے افراد کو پانی فراہم کیا جاتا ہے وہیں شربت اور دیگر انواع و اقسام کی چیزیں امام حسین کے نام پر نذر کی جاتی ہیں۔ کراچی کی تمام شاہراہوں پر لگائی گئی یہ سبیلیں یہ اعلان کررہی ہیں کہ تکفیریوں نے لاکھ کوشش کی کہ امام حسین کی یاد منانے کے سلسلے کو محدود کیا جائے لیکن آج کراچی کی عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ کل بھی نواسہ رسول امام حسین (ع) کی یاد پورے زور و شور سے مناتے تھے اور آج بھی ان کی یاد کو منارہے ہیں اور تا قیامت اس غم کو زندہ رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 493062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش