0
Sunday 25 Oct 2015 16:16

حسین رب کا، حسین سب کا

  • ٹیکسلا، یوم عاشور کے جلوس میں ہندو، سکھ اور عیسائی برادری کی شرکت

    ٹیکسلا، یوم عاشور کے جلوس میں ہندو، سکھ اور عیسائی برادری کی شرکت

اسلام ٹائمز۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ٹیکسلا میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ یوم عاشور برآمد ہونے والی یہ ریلی ٹیکسلا بازار سے شروع ہوکر ریلوے اسٹیشن پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں پہلے سے یوم عاشور کا مرکزی جلوس موجود تھا، جہاں امام عالی مقام کا ذکر بیان ہو رہا تھا، مذکورہ بین المذاہب ریلی اس ذکر میں شریک ہوئی اور امام عالی مقام کو ان کی لازوال قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ریلی میں ہندو، سکھ، عیسائی اور دیگر مذاہب کے نمائندگان موجود تھے۔ خدمتگار تنظیم کے تحت منعقدہ اس ریلی میں ہندو برادری کے کشن لال، سکھ برادری کے نمائندہ گرانتی سردار پریتم سنگھ ، عیسائی برادری کے نمائندہ بشپ داود، مرکزی میلاد کمیٹی تحصیل ٹیکسلا کے جنرل سیکرٹری منظور الہی اعوان، پیر سید بخاری حسین شاہ بخاری، جانشین دربار عالیہ سید محمد شاہ چشتی قادری، آستانہ عالیہ بدھو شریف، چیئرمین القائم ٹرسٹ علامہ سید مہدی رضا شیرازی اور دیگر شریک تھے۔ خدمتگار تنظیم کے جنرل سیکرٹری مہتاب حیدر شاہ نے اس موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ایک دستور پیش کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ جس طرح آج اس عظیم دن کے موقع پر اہل تشیع مسلک کے لوگوں نے مختلف مذاہب کے لوگوں کو اسٹیج پر بلا کر تقریر کرنے کا موقع دیا اسی طرح دیگر کمیونٹیز بھی اپنے اپنے تہواروں اور ملی ایام کے موقع پر مدعو کریں اور انہیں بھی اپنا مطعو نظر بیان کرنے کا موقع دیں، جس سے رواداری اور اخوت کو فروغ ملے گااور پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کے لئے فکر دی جائے۔ تاکہ ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والی قوتوں کی حوصلہ شکنی کی جاسکے اور ان کا قلع قمع ہو سکے۔ آخرمیں تنظیم خدمتگار کے صدر منشی مختیار احمد نے تمام شرکائے ریلی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بلڈ ڈونرز خدمتگار تنظیم وحید الحسن، رابطہ سیکرٹری ناصر شاہ فتح خانی، سینئر نائب صدر پاپا شفیق، مینارٹی سیکرٹری اعجاز بھٹی، مینارٹی یوتھ سیکرٹری آئرش مسیح اور سینئر رکن فرزند علی و دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 493477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش