QR CodeQR Code

ڈی آئی خان محرم

26 Oct 2015 21:42

اسلام ٹائمز: دس محرم الحرام تعزیہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حضرت امام حسین (ع) عرف تھلہ بموں شاہ سے برآمد ہوا، جبکہ صبح صادق بستی استرانہ سے دوسرا جلوس برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ امام بارگاہ غازی عباس (ع) تھلہ شاہین، امام بارگاہ لعل شاہ، امام بارگاہ و جامع مسجد یاعلی (ع) سے تعزیے کے جلوس برآمد ہوئے۔ جوکہ پرامن طور پر کوٹلی امام حسین (ع) میں اختتام پذیر ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کا پہلا عشرہ پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ شہر میں محرم کا پہلا عشرہ سخت سکیورٹی میں پرامن رہا، اس عشرے میں مجموعی طور پر ڈیڑھ سو سے زائد روایتی جلوس عزا برآمد ہوئے، جبکہ سات سو سے زائد مجالس عزا منعقد ہوئیں۔ ڈیرہ انتظامیہ کی جانب سے تین مقامات پر جلوس و مجالس عزا کو بند کرنے کی باقاعدہ کوشش کی گئی۔ روز عاشور ڈی آئی خان میں سانحہ کربلا کی مکمل منظر کشی کی گئی۔ دس محرم الحرام تعزیہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حضرت امام حسین (ع) عرف تھلہ بموں شاہ سے برآمد ہوا، جبکہ صبح صادق بستی استرانہ سے دوسرا جلوس برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ امام بارگاہ غازی عباس (ع) تھلہ شاہین، امام بارگاہ لعل شاہ، امام بارگاہ و جامع مسجد یاعلی (ع) سے تعزیے کے جلوس برآمد ہوئے۔ جوکہ پرامن طور پر کوٹلی امام حسین (ع) میں اختتام پذیر ہوئے۔ شام غریباں کی روایتی مجالس و جلوس تمام امام بارگاہوں میں منعقد ہوئے۔ محرم الحرام کے پہلے عشرہ کے پرامن طور پر اختتام پذیر ہونے کے بعد متعدد امام بارگاہوں میں عشرہ زینبیہ کا آغاز ہو چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 493792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/493792/1/ڈی-ا-ئی-خان-محرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org