QR CodeQR Code

کوئٹہ، یوم امام حسین (ع) سیمینار

31 Oct 2015 19:13

اسلام ٹائمز: شرکاء سے خطاب کے دوران مقررین کا کہنا تھا کہ امام حسین (ع) کی قربانی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، جسکی روشنی میں عملی زندگی گزارتے ہوئے ہر رنگ و نسل کے انسان ایک مثالی زندگی گزار سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب میں نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے باوفا اصحاب کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے "حسین محسن انسانیت" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز قاری شاکر حسین نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ سیمینار سے علامہ ولایت حسین جعفری، قاری عبدالرحمٰن، جماعت اسلامی کے سینئر رہنما پروفیسر امان اللہ شادیزئی، ڈاکٹر عطاءالرحمٰن، رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کیا۔ شرکاء سے خطاب کے دوران مقررین کا کہنا تھا کہ امام حسین (ع) کی قربانی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، جسکی روشنی میں عملی زندگی گزارتے ہوئے ہر رنگ و نسل کے انسان نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ سیمینار کے اختتام پر مولانا محمد سعید نے دعا کرائی۔ اس پرنور محفل کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض کامران حسین نے انجام دیئے۔


خبر کا کوڈ: 494872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/494872/1/کوئٹہ-یوم-امام-حسین-ع-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org