QR CodeQR Code

اسلامک مشن کی شہداء کربلا کانفرنس

4 Nov 2015 18:22

اسلام ٹائمز: جموں و کشمیر اسلامک مشن کے زیر اہتمام سرینگر کے شاہ عباس ہوٹل میں چھٹی عظیم الشان شہداء کربلا کانفرنس منعقد۔


اسلام ٹائمز۔ اہل سنت کی معروف دینی تنظیم جموں و کشمیر اسلامک مشن کے زیر اہتمام سرینگر کے شاہ عباس ہوٹل میں چھٹی عظیم الشان شہداء کربلا کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں میرواعظ کشمیر ڈاکٹر عمر فاروق بطور مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر مقررین نے شہدائے کربلا خصوصاً امام حسین (ع) کی عظمت و شجاعت پر اظہار خیال کیا، کانفرنس میں میرواعظ عمر فاروق، مولانا پیر سمیر صدیقی، انجینئر نذیر احمد، پیر جاوید احمد، مولانا الطاف ندوی، مولانا غلام علی گلزار، پیر نذیر احمد قادری، پیرزادہ جاوید اقبال، مظفر احمد قادری اور خطبہ صدارت علامہ سید محمد اشرف اندرابی نے پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 495664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/495664/1/اسلامک-مشن-کی-شہداء-کربلا-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org