QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، معززین شہر کے اعزاز میں ظہرانہ

8 Nov 2015 16:37

اسلام ٹائمز: ظہرانے میں وزیر زراعت خیبر پختونخوا، ڈی آئی جی ڈیرہ، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او ڈیرہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی، تحصیل ناظم عمر امین گنڈہ پور، محمد حنیف پیپا ایڈوکیٹ، فیاض حسین بخاری، مسلم لیگ نواز کے رہنما ڈاکٹر عبداللہ ظفری، صدر شیعہ ینگ مین بشیر حسین جڑیہ و دیگر شامل تھے۔


 اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے اجتماعات پرامن طور پر اختتام پذیر ہونے پہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے معززین شہر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماکرام، سیاسی و سماجی شخصیات، مذہبی جماعتوں کے ضلعی اکابرین کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی عبدالغفور آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ فرقہ بازی نہ ہو، بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھا جائے، یہ امن کا رواں ہے’’ڈیرہ پھلاں دا سہرا‘‘ ہے۔ ہم کوشش کرینگے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کو آئندہ سال محرم الحرام کے دوران حساس ترین اضلاع کی فہرست سے نکال کر پرامن شہروں کی فہرست میں لے آئیں۔


خبر کا کوڈ: 496409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/496409/1/ڈی-ا-ئی-خان-معززین-شہر-کے-اعزاز-میں-ظہرانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org