QR CodeQR Code

رکنو، صلح کی تقریب

18 Nov 2015 14:30

اسلام ٹائمز: ڈی آئی خان کے گاؤں رکنو میں اہل تشیع کے دو خانوادوں کے درمیان صلح کرانے کے بعد ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر نے اپنی گفتگو میں کہا ہے کہ موجودہ حالات ایک دوسرے کو برداشت کرنے اور معاف کرنے کے متقاضی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے رکنو میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی کوششوں سے اہل تشیع کے دو خانوادوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔ صلح کی تقریب رکنو میں منعقد ہوئی، جس میں قتل، مقاتلے کی دیرینہ دشمنی، دوستی میں بدل گئی۔ صلح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر نے کہا ہے کہ نماز روزہ حج کے ساتھ سب سے زیادہ حضور (ص) نے تعلیم، محبت اور اتحاد کی لوگوں کو تاکید و تبلیغ فرمائی۔ اس وقت عرب کے عناد پرست اور کینہ پرور معاشرہ کی اصلاح کیلئے محنت فرمائی جسکے نتیجہ میں ایک دن کو یوم مواخات سے مختص فرمایا۔ سالہا سال کے قتل مقاتلے کو محبت و اخوت میں تبدیل کیا۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے فیصلہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج رکنو کے مومنین کیلئے عید و خوشی کا دن ہے اور دیگر اس قسم کے تنازعات رکھنے والے لوگوں کیلئے نمونہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے خطا قتل بڑا گناہ ہے، لیکن معاف کر دینا بھی بہت بڑی نیکی اور بہت بڑا انتقام ہوتا ہے۔ قاتل کی شرمندگی اور مقتول خانوادہ کا معاف کر دینا بہت بڑی نیکی ہے۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آج کے حالات ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنے معاف کرنے کا تقاضا کرتے ہیں، اور دیگر تمام ایسے واقعات کو صلح اور جرگے کے ذریعہ حل کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 498657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/498657/1/رکنو-صلح-کی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org