QR CodeQR Code

آیت اللہ باقر النمر، احتجاجی مظاہرہ

21 Nov 2015 09:34

اسلام ٹائمز: کراچی پریس کلب پر آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام سعودی عرب میں بزرگ آیت اللہ شیخ باقر النمر کو سزائے موت کے فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آیت اللہ النمر کو سعودی حکمرانوں نے امریکا اور اسرائیل کے اشاروں پر سزائے موت سنائی۔


اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام سعودی عرب میں بزرگ شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو سزائے موت کے فیصلے کے خلاف کراچی پریش کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ آیت اللہ شیخ باقر النمر کی سزائے موت کو منسوخ کرائیں، بصورت دیگر پوری دنیا میں سعودی حکمرانوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ احتجاجی مظاہرے کے موقع پر امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے خلاف نعرے لگائے گئے۔


خبر کا کوڈ: 499144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/499144/1/آیت-اللہ-باقر-النمر-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org