اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نجف سے 80 کلو میٹر کا پیدل سفر طے کرکے کربلا پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ کئی دیگر احباب بھی ساتھ تھے جنہوں نے نجف اشرف سے کربلا تک کا پیدل سفر کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری اور ان کے ساتھیوں نے نجف اشرف سے کربلا تک 80 کلومیٹر کا یہ سفر چار روز میں طے کیا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے دوران سفر کئی مقامات پر نماز بھی پڑھائی اور دعا و مناجات کیں۔