QR CodeQR Code

عرس داتا دربار

4 Dec 2015 11:47

اسلام ٹائمز: عرس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پرسکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ عرس کے موقع پر محفل نعت اور محفل سماع کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں ملک کے نامور نعت خواں حضرات اور قوال حضرات نے کلام پیش کئے۔ اس موقع پر عقیدت مندوں کے لئے دودھ کی سبیل اور لنگر کا بھی خصوصی اہتمام تھا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ممتاز صوفی بزرگ علی بن عثمان الہجویری داتا گنج بخشؒ کا 3 روزہ عرس آج 3 دسمبر کو اختتام پذیر ہو گیا۔ عرس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پرسکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ عرس کے موقع پر محفل نعت اور محفل سماع کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں ملک کے نامور نعت خواں حضرات اور قوال حضرات نے کلام پیش کئے۔ اس موقع پر عقیدت مندوں کے لئے دودھ کی سبیل اور لنگر کا بھی خصوصی اہتمام تھا۔ عرس کے موقع پر دور دور سے عقیدت مند ڈھول کے تھاپ پر دھمال ڈالتے دربار پر چادریں چڑھانے کے لئے آتے رہے۔


خبر کا کوڈ: 502409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/502409/1/عرس-داتا-دربار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org