QR CodeQR Code

لاہور میں چہلم کا جلوس

4 Dec 2015 11:54

اسلام ٹائمز: جلوس سے قبل مجلس عزاء برپا کی گئی جس سے علامہ داؤد جواد مشہدی نے خطاب کیا۔ جنہوں نے فضائل و مصائب حضرت امام حسین علیہ السلام بیان کئے۔ مجلس عزاء کے بعد جلوس برآمد ہوا جس میں عزاداروں کی کثیر تعداد شریک ہے۔ عزاداروں کیلئے جلوس کے مقررہ راستوں پر شربت، دودھ اور پانی کی سبیلیں اور لنگر کا وسیع اہتمام کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلےمیں مرکزی جلوس امام بارگاہ الف شاہ کی حویلی دہلی دروازے سے برآمد ہوا، جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہوا، اندرون دہلی دروازے امام بارگاہ الف شاہ کی حویلی سے برآمد ہونیوالا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا، منزل پر پہنچا۔ جلوس سے قبل مجلس عزاء برپا کی گئی جس سے علامہ داؤد جواد مشہدی نے خطاب کیا۔ جنہوں نے فضائل و مصائب حضرت امام حسین علیہ السلام بیان کئے۔ مجلس عزاء کے بعد جلوس برآمد ہوا جس میں عزاداروں کی کثیر تعداد شریک ہے۔ عزاداروں کیلئے جلوس کے مقررہ راستوں پر شربت، دودھ اور پانی کی سبیلیں اور لنگر کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 502410

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/502410/1/لاہور-میں-چہلم-کا-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org