QR CodeQR Code

کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی امیدوار

4 Dec 2015 19:30

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر آرمی، رینجرز اور پولیس کی تعیناتی کا مطالبہ کیا، اور واضح کیا کہ ایم ڈبلیو ایم نے کسی بھی سیاسی و دینی جماعت سے سیاسی اتحاد نہیں کیا، اور اپنے انتخابی نشان خیمہ پر ہی الیکشن میں حصہ لے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے جاری اعلامیے کے مطابق پانچ دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے یو سی 11 ملیر جعفر طیار سوسائٹی سے جعفر الحسن چیئرمین، عارف رضا زیدی وائس چیئرمین، مختار حسین، ممتاز مہدی، سید اسد علی، شہباز علی جنرل کونسلر، یو سی 16 سولجر بازار سے محسن مقادم چیئرمین، حسنین حیدری وائس چیئرمین، جبکہ عون محمد، محمد رضا جان، رضوان میمن جنرل کونسلر، یو سی 26 النور سوسائٹی سے میر تقی علی (ظفر بھائی) چیئرمین و جنرل کونسلر، مبشر حسن وائس چیئرمین، یوسی 9 مصطفیٰ کالونی نیو کراچی سے ثمر عباس زیدی چیئرمین، افضال حسین وائس چیئرمین، جبکہ حیدر علی، زاہد حسین جنرل کونسلر، یوسی 23 کورنگی سے حسن علی وائس چیئرمین اور محمد داؤد جنرل کونسلر کے عہدے پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 502551

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/502551/1/کراچی-میں-ایم-ڈبلیو-کے-بلدیاتی-امیدوار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org