QR CodeQR Code

ڈی آئی خان چہلم امام حسین (ع)

6 Dec 2015 01:11

اسلام ٹائمز: چہلم امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس بعد از نماز ظہرین مجلس عزا کے بعد مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا، جس میں زنجیر زنی کے دوران شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی، نماز مغربین کے بعد تعزیے کا مرکزی جلوس امام بارگاہ امام حسین (ع) سے برآمد ہوکر امام بارگاہ امام سجاد (ع) میں رات گئے اختتام پذیر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم امام حسین (ع) پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ چہلم کے سلسلے کا آخری روایتی جلوس 22 صفر کو برآمد ہوا۔ قبل ازیں 20 صفر کو مرکزی جلوس کا آغاز امام بارگاہ حضرت امام حسین (ع) میں مجلس عزا سے ہوا۔ مجلس عزا کے دوران عزاداروں نے زنجیر زنی کے پرسے سے جلوس کا آغاز کیا۔ جس کے دوران شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی۔ زنجیر زنی کا سلسلہ نماز مغربین تک جاری رہا۔ نماز مغربین کے بعد تعزیے کے جلوس کا آغاز ہوا۔ جس میں ماتمی سنگتوں نے اہلبیت علیھم السلام کے فضائل، واقعات کربلاء، اور دربار یزید میں نبی (ص) زادیوں و امام سجاد (ع) کے خطبات بیان فرمائے۔ تعزیے کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے گزرتا ہوا، رات گئے امام بارگاہ سید الساجدین امام سجاد (ع) میں اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈی ایس پی سٹی ارباب خان جلوس کے آگے آگے راستوں کی نگرانی کرتے رہے، جبکہ ڈی پی او ربنواز خان نے بھی جلوس کے راستوں کے علاوہ قریبی شاہراؤں کا بھی دورہ کیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ جلوس کے ہمراہ رہا اور بیس میٹر کے فاصلے پر وقفے وقفے سے راستوں کی کلیئرنس دیتا رہا۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ کی طرف سے نیاز و لنگر کا وسیع پیمانے پر اہتمام کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 502853

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/502853/1/ڈی-ا-ئی-خان-چہلم-امام-حسین-ع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org