QR CodeQR Code

ایرانی قونصل جنرل کی مشیر تعلیم سے ملاقات

23 Dec 2015 19:30

اسلام ٹائمز: ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل سید حسن یحیوٰی کا کہنا تھا کہ ایرانی اور پاکستانی حکومت کے اشتراک سے صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے اسکولز تعمیر کئے جائیں گے، جس میں ابتدائی طور پر پانچ ہزار طلباء و طالبات کو تعلیم دینے کی گنجائش ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں مقیم ایرانی قونصل جنرل سید حسن یحیٰوی نے بلوچستان کے مشیر برائے تعلیم سردار رضا محمد خان بڑیچ سے انکے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل سید حسن یحیوٰی کا کہنا تھا کہ ایرانی اور پاکستانی حکومت کے اشتراک سے صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے اسکولز تعمیر کئے جائیں گے۔ جس میں ابتدائی طور پر پانچ ہزار طلباء و طالبات کو تعلیم دینے کی گنجائش ہوگی۔ اس اقدام سے صوبے میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر مشیر برائے تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ نے سب سے پہلے ایرانی قونصل جنرل سید حسن یحیوٰی کا اپنے دفتر تشریف لانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم پاک ایران تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان سفارتی، تجارتی، ثقافتی اور اب تعلیمی حوالے سے مثبت اقدامات صوبے کے عوام کیلئے یقیناً نیک شگون ہوگا۔ ایران کیجانب سے مذکورہ پیشکش بلوچستان میں‌ تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی، جبکہ اس منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے بحیثیت مشیر تعلیم وہ مکمل طور پر تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیم سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 507390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/507390/1/ایرانی-قونصل-جنرل-کی-مشیر-تعلیم-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org