QR CodeQR Code

قم،شیخ ابراہیم زکزکی کے نمائندے سے ملاقات

23 Dec 2015 21:45

اسلام ٹائمز: قم المقدس میں ہونیوالی ملاقات میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ملت پاکستان کی طرف سے نائجیریا کے مظلوم مسلمانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہم نائیجیرین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نائجیریا کے مسلمانوں کے عظیم رہنما شیخ زکزاکی کو فوراً رہا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں پاکستانی طلّاب کے وفد نے ایران کے مقدس شہر قم میں مقیم نائیجیرین  طالب علموں سے شہرک مہدیہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت پاکستان کی طرف سے نائجیریا کے مظلوم مسلمانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہم نائیجیرین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نائجیریا کے مسلمانوں کے عظیم رہنما شیخ زکزاکی کو فوراً رہا کرے۔ آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کے ایران میں نمائندے شیخ عبداللہ احمد زنغو اور ان کے ساتھیوں نے اپنے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملت پاکستان پر فخر ہے کہ وہ پوری امت کا درد محسوس کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 507512

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/507512/1/قم-شیخ-ابراہیم-زکزکی-کے-نمائندے-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org