QR CodeQR Code

لبیک یارسولؐ اللہ ریلی، کراچی

29 Dec 2015 12:00

اسلام ٹائمز: ایس یو سی کراچی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج تمام مسلمان عالم بالخصوص اور تمام اہل دنیا بالعموم حضور اکرمؐ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انسانیت کیلئے زیادہ سے زیادہ فعالیت انجام دیں، کیونکہ اس وقت سب سے زیادہ فقدان انسانیت کا ہے، لوگ انسانیت سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان پر ہفتہ وحدت و جشن عید میلادالنبیؐ کی مناسبت سے ایس یو سی کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام کراچی میں امام بارگاہ شاہ خراسان سولجر بازار تا مسجد و امام بارگاہ علی رضاؑ، ایم اے جناح روڈ لبیک یارسول اللہ ریلی نکالی گئی، ریلی سے اس یو سی کراچی کے صدر مولانا کرم الدین واعظی، مولانا فیاض مطہری، مولانا عباس مہدی ترابی، مولانا عابد عرفانی، مولانا جعفر علی سبحانی و دیگر علماء کرام نے خطاب کیا، جبکہ مختلف نعت خواں حضرات نے نذرانہ عقیدت بھی پیش کئے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ حضور اکرمؐ کی ذات پاک پوری انسانیت کیلئے رہتی دنیا تک ایک عظیم درس ہے، حضرت محمدؐ و آل محمدؐ کے صدقے میں ہی کائنات کا وجود عمل میں آیا ہے، ان کے ہی در سے انسانیت کا عنوان دنیا کو ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرمؐ رحمت العالمین بھی ہیں، آپ انسانیت کے پرچار کیلئے دنیا میں تشریف لائے تھے، آج تمام مسلمان عالم بالخصوص اور تمام اہل دنیا بالعموم حضور اکرمؐ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انسانیت کیلئے زیادہ سے زیادہ فعالیت انجام دیں، کیونکہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ فقدان انسانیت کا ہے، لوگ انسانیت سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 508766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/508766/1/لبیک-یارسول-اللہ-ریلی-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org