QR CodeQR Code

فکر صادقین سیمینار، سیدعلیاں

30 Dec 2015 13:32

اسلام ٹائمز: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سیدعلیاں میں ولادت باسعادت حضرت محمد (ص) اور امام صادق (ع)، ہفتہ وحدت کی مناسبت سے فکر صادقین سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں کے درمیان قرآت، نعت خوانی اور تقریری مقابلے ہوئے، سیمینار میں مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر اور سابق مشیر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ رحمت للعالمین حضرت محمد (ص) نے پیغام توحید کے ذریعے سرحدی امن و سلامتی کے قیام میں ابرکرم کی طرح برسات برسائی۔ عصر حاضر میں امن و سکون کے متلاشی انسانوں تک رحمت للعالمین کے پیغام کو پہنچانا واجبات میں شامل ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سیدعلیاں میں فکر صادقین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فکر صادقین سیمینارہفتہ وحدت ، میلاد محمد (ص)و امام صادق آل محمد کی مناسبت سے منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں بچوں کے درمیان قرآت، نعت خوانی اور تقریری مقابلے ہوئے۔ سیمینار میں مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ آج دنیا عدل و انصاف سے خالی اور ظلم و ستم سے بھر گئی ہے۔ 14 سو سال پہلے نبی رحمت نے جس فلاحی و اسلامی معاشرے کی تشکیل کی تھی آج دشمنان اسلام نے ہمیں فقط رسم و رواج اور مسلک تک محدود کر دیا ہے ہم نے اسلام کے آفاقی نظام کو مسلک و فرقہ کے تعصب میں گرفتار ہو کر بے اثر کر دیا ہے آج مشرق سے مغرب شمال سے جنوب اسلام کا نام کم اور فرقہ و مسلک کا نام زیادہ ملے گا۔ کوئی خطہ ایسا نہیں جہاں ماحول پر سکون ، جہاں عدل و انصاف کا دور دورہ ہو ۔ جہاں ظلم و ستم کا نام و نشان نا ہو ، جہاں لوگ عفو و درگزر سے کام لیتے ہوں جہاں ایک دوسریکے حقوق کا خیال کیا جاتا ہو۔


خبر کا کوڈ: 509037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/509037/1/فکر-صادقین-سیمینار-سیدعلیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org