0
Sunday 3 Jan 2016 02:13

شیخ باقر نمر جوانی سے شہادت تک

اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو ہفتے کی صبح شہید کر دیا گیا۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے دن ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ممتاز شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ باقر النمر کو، چھیالیس دیگر افراد کے ہمراہ سزائے موت دے دی گئی۔ مشرقی سعودی عرب میں فروری 2011ء میں وسیع پیمانے پر آل سعود حکومت کے خلاف ہونے والے احتجاج کے بعد جولائی 2012ء میں معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقر النمر کو سعودی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا تھا۔ زیر حراست انھیں فائرنگ کا بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ان کے علاج معالجے پر بھی سعودی حکام نے کوئی توجہ نہیں دی۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت کی نمائشی عدالت نے 15 اکتوبر 2014ء کو آیت اللہ شیخ باقرالنمر کے لئے سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا، جس کے بعد پوری دنیا میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا لیکن آل سعودی کی حکومت نے تمام احتجاجات اور اپیلوں کو نظر انداز کرتے ہوئے سنیچر کی صبح آیت اللہ شیخ باقر نمر کو شہید کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 509787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش