QR CodeQR Code

مصطفوی اسٹوڈنٹس کی قومی کانفرنس

3 Jan 2016 18:07

اسلام ٹائمز: پی اے ٹی کے سربراہ کا مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام قومی طلبہ کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ کیا سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کو انصاف فراہم کروانے کیلئے حکومت ایک اور دھرنا چاہتی ہے، کیس کو فوجی عدالتوں میں چلایا جائے عوامی تحریک ملک میں امن کے قیام کیلئے ضرب علم اور ضرب امن شروع کرنے جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مصفطوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ایوان اقبال لاہور میں قومی طلبہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی۔ ایوان اقبال میں ہونے والی قومی طلباء کانفرنس میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین سمیت کارکنوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ کیا سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کو انصاف فراہم کروانے کیلئے حکومت ایک اور دھرنا چاہتی ہے، کیس کو فوجی عدالتوں میں چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور تعلیم کی سہولتیں فراہم نہ ہونے کی وجہ سے قوم کے معمار خودکش بمبار بن رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 509968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/509968/1/مصطفوی-اسٹوڈنٹس-کی-قومی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org