QR CodeQR Code

پشاور، آل سعود مخالف احتجاج

3 Jan 2016 20:09

اسلام ٹائمز: حسین انجم نے کہا کہ ممتاز و معروف سعودی عالمِ دین شیخ محمد باقر النمر کو حق پسندی کی بنیاد پر بے دردی سے شہید کرنا قابلِ مذمت ہے۔ جبکہ شیخ محمد باقر النمر کا خونِ ناحق آلِ سعود کی بربادی کا سبب بنے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کی طرف سے آلِ سعود کی مجرمانہ بربریت کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں شرکت کرنے والوں نے شہید باقر النمر کی سعودی حکومت کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے صدر حسین انجم نے کہا کہ ممتاز و معروف سعودی عالمِ دین شیخ محمد باقر النمر کو حق پسندی کی بنیاد پر بے دردی سے شہید کرنا قابلِ مذمت ہے۔ جبکہ شیخ محمد باقر النمر کا خونِ ناحق آلِ سعود کی بربادی کا سبب بنے گا۔ ہمیشہ سے آمر طاقتوں کے خلاف قیام کرنے والے طاغوت شکن لوگوں کو ایسی سزائیں دی جاتی رہی ہیں، بلخصوص مکتبِ تشیع کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ اس طرح کی تسلط پسند ڈکٹیٹر حکومتوں کے خلاف قیام کیا۔ شیخ نمر کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کی، عوام کے برحق مطالبات کی پاداش میں ان کا سر قلم کیا جانا قابلِ تشویش ہے۔


خبر کا کوڈ: 510006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/510006/1/پشاور-ا-ل-سعود-مخالف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org