QR CodeQR Code

کراچی،آل سعود مخالف احتجاجی ریلی

3 Jan 2016 19:43

اسلام ٹائمز: نمائش چورنگی پر احتجاجی ریلی سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ آل سعود اور عرب حکمرانوں کی بادشاہت کا تختہ الٹنے کے دن گنے جا چکے ہیں، الحمد اللہ امت مسلمہ بیدار ہے، شیخ باقر النمر کی شہادت سے خطہ میں بیداری کی تحریک کا آغاز ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سعودی عرب میں شیخ باقر النمر کی سزائے موت کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد بعد نماز مغربین مسجد و امام بارگاہ شاہ خراشان تا نمائش چورنگی تک کیا گیا۔ ریلی میں خواتین و بچوں سمیت شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے اپنے ہاتھوں میں شیخ باقر النمر کی تصویریں، بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے، جس میں شیخ باقر النمر کی سزائے موت کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکائے ریلی سے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر یاور عباس، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر سید علی اوسط، مولانا صادق رضا تقوی، مولانا منور نقوی و دیگر نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 510028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/510028/1/کراچی-ا-ل-سعود-مخالف-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org