QR CodeQR Code

جامعۃ المنتظر لاہور میں تعزیتی ریفرنس

4 Jan 2016 23:36

اسلام ٹائمز: مقررین نے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ باقرالنمر اور دیگر بے گناہوں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا گیا اور قرار دیا گیا کہ قتل کے تمام ذمہ دار انشاءاللہ عذاب الٰہی کی گرفت میں آئیں گے، یہ ظلم و بربریت، قانون الٰہی کے مطابق سعودی شاہی آمریت کو لے ڈوبے گی۔ رہنماؤں نے کہا کہ شیخ باقرالنمر کی بے گناہی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ سعودی حکومت ان پر دہشتگردی کا جھوٹا الزام بھی نہیں لگا سکی۔


اسلام ٹائمز۔ جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں شیخ باقر النمر کی یاد میں تعزیتی اور احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی جلسے میں شیخ النمر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ شیعہ مذہبی رہنما شیخ النمر کو سعودی عرب میں سزائے موت دیئے جانے پر ماڈل ٹاؤن میں واقع جامعۃ المنتظر میں تعزیتی اور احتجاجی جلسے میں شیعہ رہنماؤں نے شہید شیخ باقر النمر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں علامہ محمد حسین اکبر، مولانا ظفر نقوی، مولانا توقیر عباس، مولانا افضل حیدری، مولانا شاہد نقوی، مولانا اقبال افکار، مولانا غضنفر، مولانا ارشاد روحانی سمیت شیعان حیدر کرار نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ شیخ باقر النمر نے عزت و تکریم کی زندگی گزاری۔ مولانا توقیر عباس نے کہا شیخ النمر نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی، جن کی انہیں سزاء دی گئی۔ مولانا ظفر نقوی نے کہا سعودی حکومت نے دہشتگردی کا الزام لگا کر ایک بے گناہ کو موت کی سزاء دی۔ مقررین نے کہا پاکستان سعودی وزیر خارجہ کو کسی صورت پاکستان نہ آنے دے اور ہر صورت بایئکاٹ کرے۔


خبر کا کوڈ: 510329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/510329/1/جامعۃ-المنتظر-لاہور-میں-تعزیتی-ریفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org