QR CodeQR Code

امریکی بحری اہلکاروں کی گرفتاری اور رہائی

13 Jan 2016 20:00

اسلام ٹائمز: بعض رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ٹیلیفون پر اس سلسلے میں گفتگو کی تھی۔ جان کیری نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں کہا تھا کہ امریکی بحریہ کی یہ دونوں کشتیاں غلطی سے ایرانی حدود میں داخل ہوگئی تھیں۔ انھوں نے اپنے فوجیوں کی رہائی کی درخواست بھی کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کی سمندری حدود میں داخل ہونے کے بعد حراست میں لئے جانے والے امریکی بحری فوجیوں کو رہا کر دیا گیا۔ اسلامی جمہوری ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ یہ ثابت ہو جانے کے بعد کہ امریکی بحریہ کی جنگی کشتیاں دانستہ طور پر ایرانی سمندری حدود میں داخل نہیں ہوئی تھیں، امریکی بحری فوجیوں کو رہا کر دیا گیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ خلیج فارس میں ایرانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے بعد امریکا کی دو جنگی کشتیوں کو روک لیا گیا اور ان کشتیوں میں موجود فوجیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے تازہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ تحقیقات سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ امریکہ کی یہ دونوں جنگی کشتیاں دانستہ طور پر نہیں بلکہ غلطی سے ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئی تھیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں نے اپنی غلطی کی معافی مانگ لی ہے، جس کے بعد ان کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس بیان کے مطابق امریکیوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ ایسی غلطی کا ارتکاب نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 512362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/512362/1/امریکی-بحری-اہلکاروں-کی-گرفتاری-اور-رہائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org