QR CodeQR Code

گلگت میں شہید ضیاءالدین کی برسی کا انعقاد

18 Jan 2016 00:30

اسلام ٹائمز: گلگت میں ہزاروں کے اجتماع سے علامہ آغا راحت حسین الحسینی کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی اور دیگر علماء نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نامور عالم دین شہید ضیاءالدین رضوی کی گیارہویں برسی نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ہزاروں کے اجتماع سے علامہ آغا راحت حسین الحسینی کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی اور دیگر علماء نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں شہید ضیاءالدین رضوی کی شخصیت کے مختلف پہلووں پر گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید ضیاءالدین گلگت بلتستان میں داعی وحدت مسلمین ہونے کے ساتھ ساتھ حقوق سے محروم خطے کے غریب عوام کے حقوق کے علمبردار تھے۔ انکی شخصیت کو دشمنوں نے متنازعہ بناکر پیش کیا جبکہ انکے نظریات واضح اور ملکی سالمیت کے ضامن تھے۔


خبر کا کوڈ: 513156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/513156/1/گلگت-میں-شہید-ضیاءالدین-کی-برسی-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org