QR CodeQR Code

لاہور، متحدہ طلبہ محاذ کا مظاہرہ

23 Jan 2016 17:30

اسلام ٹائمز: طلبا رہنماؤں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشتگردوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،دہشتگرد جہاں چاہتے ہیں واردات کر لیتے ہیں اور حکومت سانپ گزر جانے کے بعد لکیر پیٹتی رہتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ طلبہ محاذ کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردانہ حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں تمام طلباء تنظیموں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ، انجمن طلباء اسلام، اسلامی جمعیت طلبہ، ایم ایس ایف، پی ایس ایف اور دیگر طلباء جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے سیاہ پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردی کیخلاف نعرے درج تھے۔ طلباء رہنماؤں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشتگردوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، دہشتگرد جہاں چاہتے ہیں واردات کر لیتے ہیں اور حکومت سانپ گزر جانے کے بعد لکیر پیٹتی رہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 514559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/514559/1/لاہور-متحدہ-طلبہ-محاذ-کا-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org