QR CodeQR Code

کراچی، پی آئی اے ملازمین کا احتجاج

2 Feb 2016 23:39

اسلام ٹائمز: کراچی میں ہونیوالا جناح ٹرمینل پر پی آئی اے ملازمین کا احتجاج اور مظاہرہ خونریزی میں تبدیل ہوگیا، احتجاج کے دوران نامعلوم سمت سے آنیوالی گولیوں نے پہلے دو افراد کی جان لی تو کئی افراد کو زخمی کیا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں رات گئے زبیر احمد نامی زخمی بھی زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی نجکاری کے خلاف منگل کے روز بھی پی آئی اے ملازمین کا ملک گیر احتجاج جاری رہا، دیگر شہروں میں احتجاج پُرامن، جبکہ کراچی میں ہونے والا جناح ٹرمینل پر پی آئی اے ملازمین کا احتجاج اور مظاہرہ خونریزی میں تبدیل ہوگیا۔ احتجاج کے دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولیوں نے پہلے دو افراد کی جان لی تو کئی افراد کو زخمی کیا۔ جس کے بعد ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں رات گئے زبیر احمد نامی زخمی بھی زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسا۔ زبیر احمد پی آئی اے کی ایچ آر میں اسسٹنٹ کے طور پر فرائض انجام دے رہا تھا اور مظاہرے کے دوران زخمی ہوا تھا۔ اس سے قبل کراچی میں ہونے والے احتجاج کے دوران اپنے حق کے کیلئے آواز بلند کرنے والے ورکرز پر پولیس کی جانب سے آزادانہ لاٹھی چارج کیا گیا، نہ صرف یہ بلکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا بھی بے دریغ استعمال کیا گیا، جس سے نہ صرف مظاہرین بلکہ واقعہ کی کوریج کیلئے موجود صحافیوں کی بھی حالت غیر ہوگئی۔ ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے، اس دوران پولیس نے پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پانچ رہنماؤں کو گرفتار بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 517705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/517705/1/کراچی-پی-ا-ئی-اے-ملازمین-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org