QR CodeQR Code

وزراء خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

3 Feb 2016 12:11

اسلام ٹائمز: اس مشترکہ پریس کانفرنس میں جرمن وزیر خارجہ نے بھی ایران اور گروپ پانچ جمع کے ایٹمی مذاکرات کے نتیجہ خیز ثابت ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد علاقائی و عالمی سطح پر امن کا باعث بنے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں جرمنی کے وزیر خارجہ اشٹائن مایر کے ساتھ ایک مشترکہ پریس پریس کانفرنس میں ایران اور جرمنی کے دیرینہ سیاسی و اقتصادی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے خوشگوار ماحول میں مذاکرات ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ شام کے امن عمل میں مدد کرنے والے گروپ کے دو رکن ملکوں کی حیثیت سے ایران اور جرمنی، اپنا تعاون جاری رکھیں گے اور افغانستان کے بارے میں بھی مختلف مسائل میں دونوں ملکوں کے درمیان تبادلۂ خیال جاری رہے گا۔ اس مشترکہ پریس کانفرنس میں جرمن وزیر خارجہ نے بھی ایران اور گروپ پانچ جمع کے ایٹمی مذاکرات کے نتیجہ خیز ثابت ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد علاقائی و عالمی سطح پر امن کا باعث بنے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے ان کا عزم مستحکم ہوا ہے، تاکہ میسر آنے والے مواقع سے بھرپور استفادہ کیا جائے اور وہ سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک قریب آنے میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 517795

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/517795/1/وزراء-خارجہ-کی-مشترکہ-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org