0
Friday 5 Feb 2016 21:10

ملتان، یوم یکجہتی کشمیر ریلی

  • ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام مرکزی نائب امیر حافظ محمد ادریس کی قیادت میں

    ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام مرکزی نائب امیر حافظ محمد ادریس کی قیادت میں

اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بھرپور انداز میں منایا گیا۔ ملتان میں جماعت اسلامی کے تحت حسین آگاہی سے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر حافظ محمد ادریس، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رائو ظفر اقبال، ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی، ضلعی نائب اُمراء ڈاکٹر خالد رشید، چودھری اطہر عزیز، کنور محمد صدیق نے کی۔ ریلی میں مزدور، طلبہ، تاجر، وکلاء سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قبل ازیں حسین آگاہی میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔ ریلی لوہاری گیٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں نوجوانوں اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔ شرکاء ریلی نے جماعت اسلامی کے کلمہ طیبہ والے پرچم، بینرز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے۔ بھارت کی بربادی، کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی، کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ، کشمیر کا ایک حل الجہاد الجہاد کے نعرے لگا رہے تھے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر حافظ محمد ادریس نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے۔ کشمیر کی آزادی دینی، سیاسی، معاشی مسئلہ نہیں بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء کا دارومدار بھی کشمیر کی آزادی اور الحاق پاکستان پر منحصر ہے۔
خبر کا کوڈ : 518377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش