QR CodeQR Code

مشہد مقدس، انفجار نور سیمینار

11 Feb 2016 05:29

اسلام ٹائمز: سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری تربیت علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اسلامی انقلاب کی کامیابی پر اقوام عالم پر اسکے اثرات اور حضرت امام خمینی رہ بت شکن کی الٰہی شخصیت کے حوالے سے گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس میں ایک سمینار انفجار نور کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام اور طلاب عظام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انفجار نور سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری تربیت علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اسلامی انقلاب کی کامیابی پر اقوام عالم پر اسکے اثرات اور حضرت امام خمینی رہ بت شکن کی الٰہی شخصیت کے حوالے سے گفتگو کی۔ اسکے علاوہ اس سیمینار کے منعقد کرنے میں موسسہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا اور موسسہ جواد الائمہ مشہد مقدس کا بھرپور تعاون رہا۔ سمینار کی خصوصی بات یہ تھی کہ مشہد مقدس میں شدید سردی اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے پانچ درجہ نیچے ہونے کے باوجود علمائے کرام اور طلاب نے بھرپور شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 519956

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/519956/1/مشہد-مقدس-انفجار-نور-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org