QR CodeQR Code

اسکردو، آرمی کے زیراہتمام امن واک

13 Feb 2016 01:02

اسلام ٹائمز: اس موقع پر بلتستان کے نامور مورخ اور ادیب محمد یوسف حسین آبادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکردو میں برفیلی موسم میں اس طرح کے صحت افزا اور بارونق پروگرامات انتہائی مستحسن عمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان آرمی 62 برگیڈ کے زیراہتمام اسکردو حسین آباد میں موسم سرما فیسٹول اور امن واک کا انعقاد ہوا جس میں مقامی کھیلوں کے علاوہ جوڈو آرٹ کے فن کا مظاہرہ کیا گیا۔ برف کی سفید چادر پر منعقدہ اس پروگرام کو عوام نے سراہا اور یہ بلتستان کی تاریخ کا انوکھا پروگرام تھا۔ اس پروگرام میں برگیڈ کمانڈر نے بھی شرکت کی اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے درمیان انعامات بھی تقسیم کیا۔ اس موقع پر بلتستان کے نامور مورخ اور ادیب محمد یوسف حسین آبادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکردو میں برفیلی موسم میں اس طرح کے صحت افزا اور بارونق پروگرامات انتہائی مستحسن عمل ہے، یہ سلسلہ جاری رہنا چاہنے۔


خبر کا کوڈ: 520390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/520390/1/اسکردو-آرمی-کے-زیراہتمام-امن-واک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org