QR CodeQR Code

علامہ ناصر عباس کی سابق وزیراعظم سے ملاقات

14 Feb 2016 19:15

اسلام ٹائمز: ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سندھ کی طرح پنجاب میں رینجرز طرز کے آپریشن کی ضرورت ہے، تاکہ پنجاب میں موجود دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کیا جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک میں آپریشن ضرب عضب کو صحیح سمت پر چلانے کی ضرورت ہے، پاکستانی حکومت کو قطر سے ایل این جی معاہدے سے قبل پاک ایران گیس پائپ لائن کو مکمل کرنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات اور اُن کے بھانجے سید اسد مرتضٰی گیلانی کی شہادت پر اُن سے تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان میں ایک مخصوص طبقے کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے، جو اس وقت ملکی اداروں کو نجکاری اور ملکی مفاد میں ہونے والے معاہدوں کو پس پشت ڈال رہے ہیں۔ سندھ کی طرح پنجاب میں رینجرز طرز کے آپریشن کی ضرورت ہے، تاکہ پنجاب میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کیا جاسکے۔ پنجاب حکومت دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید فضل عباس نقوی، علامہ غلام مصطفٰی انصاری اور دیگر موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 520875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/520875/1/علامہ-ناصر-عباس-کی-سابق-وزیراعظم-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org