QR CodeQR Code

تیاریاں ’’حمایت مظلومین کانفرنس‘‘

20 Feb 2016 18:38

اسلام ٹائمز: شہید باقر النمر کے چہلم کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد مشترکہ طور پر آئی ایس او، ایم ڈبلیو ایم، ایس یو سی، جعفریہ الائنس، پیام ولایت فاؤنڈیشن، مرکزی تنظیم عزا، مرکزی تنظیم عزاداری، امامیہ آرگنائزیشن، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تمام شیعہ جماعتوں کی جانب سے شہید مظلوم آیت اللہ باقر نمر کے چہلم کی مناسبت، آل سعود کے جرائم کے خلاف، نائیجیریا کے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی اور بحرین کے شیخ علی سلمان کی حمایت کیلئے اعلان کردہ عظیم الشان جلسہ بعنوان ’’حمایت مظلومین کانفرنس‘‘ کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حمایت مظلومین کانفرنس آج بروز 20 فروری آٹھ بجے شب امروہہ گراؤنڈ کراچی میں منعقد ہو رہی ہے۔ حمایت مظلومین کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سربراہ سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان علی مہدی، مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم علامہ سید حسن ظفر نقوی، سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ عباس کمیلی، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک علامہ مرزا یوسف حسین، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی، معروف ذاکر اہلبیتؑ علامہ فرقان حیدر عابدی سمیت شیعہ سنی علماء و اکابرین خطاب فرمائیں گے۔ کانفرنس کا انعقاد مشترکہ طور پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان، شیعہ علماء کونسل پاکستان، جعفریہ الائنس، پیام ولایت فاؤنڈیشن، مرکزی تنظیم عزا، مرکزی تنظیم عزاداری، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی زیر اہتمام کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 522380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/522380/1/تیاریاں-حمایت-مظلومین-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org