QR CodeQR Code

حمایت مظلومین کانفرنس

22 Feb 2016 18:53

اسلام ٹائمز: حمایت مظلومین کانفرنس سے اپنے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم سلام پیش کرتے ہیں ان مجاہدین کو کہ جو شام اور عراق میں روضہ جات کی حفاظت کررہے ہیں، ہم بشار اسد کی حکومت کی خاطر نہیں بلکہ اہل بیت مصطفیٰ کے حرم کی حفاظت کیلئے میدان میں حاضر ہیں، شہید عارف حسین الحسینی پاکستان کی سرزمین پر امام خمینی کا مالک اشتر تھا، افسوس کہ ہم نے قدر نہ کی لیکن آج اب بھی وقت ہے کہ ولی فقیہہ کے پرچم تلے اکٹھے ہوں کیونکہ یہ وہ پرچم ہے کہ جس کے سائے میں اس قوم کیلئے کامیابی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں شہید آیت اللہ باقر النمر کے چہلم، بحرین اور نائیجیریا کی مقاومتی تحریکوں کی حمایت کیلئے کراچی کی تمام شیعہ جماعتوں کی جانب سے احتجاجی جلسہ بعنوان حمایت مظلومین کانفرنس منعقد کیا گیا۔ جلسہ کا اہتمام حامیان مظلومین جہان کے بینر تلے مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پیام ولایت فاؤنڈیشن، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی، شیعہ علماء کونسل، جعفریہ الائنس، مرکزی تنظیم عزا، مرکزی تنظیم عزاداری، امامیہ آرگنائزیشن، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان، مجلس ذاکرین امامیہ نے کیا۔ امروہہ گراؤنڈ انچولی میں منعقدہ حمایت مظلومین کانفرنس سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، صاحبزادہ حامد رضا، علی مہدی، علامہ عباس کمیلی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، علامہ نثار قلندری نے کیا جبکہ نظامت کے فرائض علامہ مبشر حسن، سہیل مرزا اور اسلم عباس نے انجام دیئے۔ احتجاجی جلسہ میں شہید فاؤنڈیشن نے شہداء کی تصویری نمائش کا انعقاد کیا جبکہ جعفریہ ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ سیل کی جانب سے سبیل اور نیاز امام حسین (ع) کا اہتمام کیا گیا تھا۔ احتجاجی جلسہ کی سیکورٹی کے فرائض امامیہ اسکاؤٹس نے انجام دیئے۔ احتجاجی جلسہ میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت کا اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 522861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/522861/1/حمایت-مظلومین-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org