QR CodeQR Code

کراچی،استحکام پاکستان علماء و ذاکرین کنونشن

28 Feb 2016 13:58

اسلام ٹائمز: کراچی میں استحکام پاکستان علماء و ذاکرین کنونشن سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ہم ملک میں اتحاد کے داعی نہیں بلکہ بانی ہیں، ہمارا کسی تنظیم، گروہ، انجمن، جماعت یا شخصیت کیساتھ کوئی مسئلہ نہیں، قومی پلٹ فارم کے تحت خدمات کا تسلسل جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات کا تسلسل ملک کو انارکی کی طرف لے جانے اور ملکی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی سازش ہے، دہشتگردی کے مائنڈ سیٹ کو جڑوں سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے، شدت پسندوں اور انکے سرپرستوں و سہولت کاروں کے خاتمے کے بغیر ملک میں قیامِ امن ممکن نہیں، مسلم ممالک ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت کی بجائے مسائل مفاہمت سے حل کریں، سعودی عرب اور ایران کشیدگی کے دوران پاکستان کا کردار مصالحانہ ہونا چاہیے، ہم ملک میں اتحاد کے داعی نہیں بلکہ بانی ہیں، ہمارا کسی تنظیم، گروہ، انجمن، جماعت یا شخصیت کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، قومی پلٹ فارم کے تحت خدمات کا تسلسل جاری ہے، افسوسناک امر ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں عزاداری اور مجالس میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نشتر پارک کراچی میں شیعہ علماء کونسل سندھ کے زیر اہتمام استحکام پاکستان علماء و ذاکرین کنونشن میں شریک سینکڑوں علماء کرام و ذاکرین سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ عارف واحدی، علامہ شبیر میثمی، علامہ باقر نجفی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ سبطین سبزواری، علامہ اسد اقبال زیدی، علامہ ارشاد نقوی، علامہ جعفر سبحانی، مرکزی صدر جے ایس او وفا عباس، رکن مرکزی شوریٰ ایم ڈبلیو ایم علامہ حیدر علی جوادی، علامہ ڈاکٹر عقیل موسٰی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، رہنما کراچی ڈویژن علی حسین نقوی، معروف ذاکر علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ غلام علی وزیری سمیت سینکڑوں علماء کرام و ذاکرین عظام بھی شریک تھے۔ اس موقع پر شجاع رضوی نے ترانہ شہادت بھی پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 524154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/524154/1/کراچی-استحکام-پاکستان-علماء-ذاکرین-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org