QR CodeQR Code

خانہ فرہنگ لاہور میں یوم حجاب کی تقریب

7 Mar 2016 22:53

اسلام ٹائمز: مقررین کا کہنا تھا کہ جب حجاب کی بات کی جائے تو صرف اس بات پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے کہ جسم کو ڈھانپا جائے بلکہ اسکا اصل مقصد حجاب کی ثقافت جو کہ دینی ثقافت کا ایک حصہ ہے، کی پاسداری کی جائے، حجاب کی ثقافت، عریانی ثقافت کے مدمقابل ہے، عریانی ثقافت انسان کو، خواہ مرد ہو یا عورت، فساد، غیر شرعی تعلقات اور دیگر بُرے کاموں کیجانب حوصلہ افزائی کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یوم حجاب کی مناسبت سے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفٰی ﷺ کی پیاری بیٹی اور لخت جگر حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ کی ایام شہادت کے مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور اور انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین ایشیا کے باہمی اشتراک سے ’’عصر حاضر میں خاندان کی بقاء کیلئے حجاب کی اہمیت’’ کے موضوع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاہور کی مختلف مذہبی، دینی اور سیاسی خواتین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین نے حجاب کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ عصر حاضر میں حجاب خواتین کو پردے میں رکھنا سمجھا جاتا ہے اور اُن کو محجبہ کہا جاتا ہے، یعنی ایسی خاتون جس نے خود کو نامحرم کی نگاہوں سے پوشیدہ رکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 526150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/526150/1/خانہ-فرہنگ-لاہور-میں-یوم-حجاب-کی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org