0
Wednesday 9 Mar 2016 18:36

پاراچنار، اجتماعی شادیوں کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ امام خمینی ٹرسٹ کے زیراھتمام آج بدھ کے روز تحریک حسینی پاراچنار کے زیر نگرانی انکے مرکزی آفس میں اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت کل پچاس مستحق اور نادار جوڑوں کو شادی اور گھریلو استعمال کے لئے ضروری سامان فراہم کیا گیا۔
اس حوالے سے تحریک حسینی کے دفتر میں صبح گیارہ بجے باقاعدہ پروگرام شروع ہوگیا۔ پروگرام کے دوران دولہوں کو کرسیوں پر بٹھایا گیا تھا، جبکہ انکے علاوہ بھی ہزاروں کی تعداد میں شرکاء موجود تھے۔ 
پروگرام کے اجتماع سے مقررین نے خطاب کیا۔ جس میں اسلام میں شادی کی اہمیت کے علاوہ علاقائی مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
اس موقع پر علامہ افتخار حسین نقوی کے فرزند مولانا سید انتظار مہدی، تحریک حسینی کے صدر مولانا منیر حسین جعفری، علامہ سید صفدر علی شاہ نقوی اور تحریک حسینی کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید عابد حسین الحسینی نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 526478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش