QR CodeQR Code

بلوچستان بارشیں

12 Mar 2016 16:47

اسلام ٹائمز: صوبے بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، تفتان، نوکنڈی، چاغی، نوشکی، دالبدین میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلے گزرنے سے خشک و پیاسی زمین جل تھل ہوگئی، شہری علاقوں میں گلیاں بازار، ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کا آغاز بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے ہوا۔ بلوچستان بھر میں ہونے والی بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جبکہ خشک پہاڑی علاقوں میں بارش نے زندگی کی نئی روح پھونک دی ہے۔ تفتان، نوکنڈی، چاغی، نوشکی، دالبدین میں بارشوں کے بعد سیلابی ریلے گزرنے سے خشک و پیاسی زمین جل تھل ہوگئی. شہری علاقوں میں گلیاں بازار، ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ بارشوں سے مکانات مہندم اور مقامی افراد بےگھر ہو گئے ہیں۔ متعدد علاقوں میں خشک کاریزات کے اندر پانی بھر جانے سے قریبی مکانوں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔ ندی نالوں میں طغیانی جبکہ دریائے مولہ اور ناڑی میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔


خبر کا کوڈ: 526986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/526986/1/بلوچستان-بارشیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org