QR CodeQR Code

کراچی میں تحفظ ناموس رسالت مارچ

14 Mar 2016 12:22

اسلام ٹائمز: مارچ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ نواز حکومت ناکام ہوگئی ہے، نواز حکومت مالی، اخلاقی اور نظریاتی کرپشن میں ملوث ہے، کرپٹ حکمرانوں کے خاتمے تک تحریک جاری رہیگی، امریکا کے ایجنٹوں کے ساتھ دو دو ہاتھ کرنے کو تیار ہیں، ملک کو مدینہ منورہ جیسی ماڈل اسٹیٹ بنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے زیرِ اہتمام نیپا چورنگی تا حسن اسکوائر ”تحفظ ناموس رسالت مارچ “ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں مرد و خواتین شریک تھیں۔ مارچ سے مرکزی خطاب مرکزی امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کیا جبکہ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی، تنظیم اسلامی کراچی کے امیر شجاع الدین شیخ، جماعت الدعوة کراچی کے امیر ڈاکٹر محمد مزمل اقبال ہاشمی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما صدیق راٹھور، مہتمم دارالخیر صاحبزادہ احمد الرحمن، جامعہ قمر الاسلام کے مہتمم پیر سید عظمت علی شاہ ہمدانی، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم ہاشم یوسف ابدالی، امیر کراچی عالمی تحفظ ختم نبوت مولانا اعجاز مصطفٰی اور ڈاکٹر اسامہ رضی نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 527357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/527357/1/کراچی-میں-تحفظ-ناموس-رسالت-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org