QR CodeQR Code

تہران،اہلبیت یونیورسٹی میں شہید ڈاکٹر نقوی پر تھیسز

20 Mar 2016 23:44

اسلام ٹائمز: اس تھیسز کے سپروائزر ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی اور ایڈوائزر ڈاکٹر سید جمال موسوی منتخب ہوئے۔ تجمل حسین شاد کی دن رات کی کوششوں سے مارچ 2016ء سے پہلے یہ تھیسز مکمل ہوا اور مورخہ 17 مارچ 2016ء کو تجمل حسین شاد نے اعلٰی نمبروں (92.50%) کے ساتھ اس تھیسز کا دفاع کیا۔ جس کے جج ڈاکٹر سید احمد رضا خضری تھے۔ دفاع کے دوران جج ڈاکٹر سید احمد رضا خضری نے یہ تجویز دی کہ اگر اس تھیسز کو کتابی شکل میں چاپ کروایا جائے تو ایرانی عوام کے لئے بہت مفید ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ ہر سال 7 مارچ کو شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی مناسبت سے دنیا بھر میں کوشش کی جاتی ہے کہ اس شہید کے حوالے سے کوئی نیا کام کیا جائے۔ اسی بناء پر مارچ 2015ء کے بعد یہ کوشش کی گئی کہ اسلامی جمہوری ایران کی کسی یونیورسٹی میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر فارسی زبان میں ایک تھیسز لکھا جائے، تاکہ ملت ایران بھی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی خدمات سے آگاہ ہوسکے۔ اس کام کو اہل بیت انٹرنیشنل یونیورسٹی تہران میں زیر تعلیم تاریخ اسلام کے طالبعلم تجمل حسین شاد جن کا تعلق پاکستان کے علاقہ گلگت سے ہے، نے اپنے ذمے لیا اور اپنے ایم فل کے تھیسز کے لئے اپنے ڈیپارٹمنٹ سے بات کرکے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر تھیسز منظور کروایا، جس کا عنوان ’’پاکستان کے اہل تشیع کی بیداری میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کا کردار‘‘ ہے۔ اس تھیسز کے سپروائزر ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی اور ایڈوائزر ڈاکٹر سید جمال موسوی منتخب ہوئے۔ تجمل حسین شاد کی دن رات کی کوششوں سے مارچ 2016ء سے پہلے یہ تھیسز مکمل ہوا اور مورخہ 17 مارچ 2016ء کو تجمل حسین شاد نے اعلٰی نمبروں (92.50%) کے ساتھ اس تھیسز کا دفاع کیا۔ جس کے جج ڈاکٹر سید احمد رضا خضری تھے۔ دفاع کے دوران جج ڈاکٹر سید احمد رضا خضری نے یہ تجویز دی کہ اگر اس تھیسز کو کتابی شکل میں پبلش کروایا جائے تو ایرانی عوام کے لئے بہت مفید ہوگا۔ تھیسز کے دفاع کے اختتام پر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے نام پر تشکیل شدہ ادارہ ’’محمد علی ویلفیئر ایسوسی ایشن‘‘ کی جانب سے سپروائزر، ایڈوائزر، جج اور فیکلٹی انچارچ کو ایک ایک وال کلاک تحفہ کے طور پر پیش کیا گیا، جس پر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی تصویر لگی ہوئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 528657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/528657/1/تہران-اہلبیت-یونیورسٹی-میں-شہید-ڈاکٹر-نقوی-پر-تھیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org