QR CodeQR Code

لاہور، جامعۃ المنتظر میں علماء کانفرنس

23 Mar 2016 09:10

اسلام ٹائمز: علماء کانفرنس کا آغاز شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس اور علامہ صفدر حسین نجفی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور انکی قبور پر پھولوں کی چادریں چڑھانے سے ہوا۔ ان بزرگ علماء کے تعلیمات قرآن و اہل بیت کی ترویج میں کردار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس اعلٰی اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس علامہ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ عظیم دینی درسگاہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں علماء کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے علماء کرام اور زعماء ملت شریک ہوئے۔ کانفرنس کا آغاز شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس اور علامہ صفدر حسین نجفی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور ان کی قبور پر پھولوں کی چادریں چڑھانے سے ہوا۔ ان بزرگ علماء کے تعلیمات قرآن و اہل بیت کی ترویج میں کردار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس اعلٰی اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس علامہ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ کانفرنس میں علامہ ساجد علی نقوی، علامہ نیاز حسین نقوی، علامہ جواد ہادی، علامہ محمد جمعہ اسدی، علامہ رمضان توقیر، علامہ عبدالمجید بہشتی، علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ فیاض حسین نقوی اور دیگر علماء شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 529035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/529035/1/لاہور-جامعۃ-المنتظر-میں-علماء-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org