QR CodeQR Code

مشیر مذہبی امور کی ایس یو سی کے دفتر آمد

23 Mar 2016 16:06

اسلام ٹائمز: ملاقات میں ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ سانحہ شکار پور اور سانحہ جیکب آباد کے قاتلوں کیخلاف اقدامات پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا، ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ سانحہ عاشورا کی جوڈیشنل انکوائری کی جائے اور ان سانحات کے مقدمات کو فوجی عدالت میں چلایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سندھ کے مشیر برائے مذہبی امور و اوقاف قیوم سومرو نے کراچی میں شیعہ علماء کونسل سندھ کے دفتر میں علامہ سید ناظر عباس تقوی سے ملاقات کی، ملاقات میں کراچی سمت صوبے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر صوبائی مشیر قیوم سومرو نے کہا کہ آپ علماء کرام کے تحفظات بجا ہیں، ان مسائل سے تعلق رکھنے والے اداروں سے مل کر مسائل کو حل کرینگے، باہمی تعاون کے فروغ اور مشاورت کے ساتھ امن اور اتحاد کی فضاء کو قائم کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 529077

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/529077/1/مشیر-مذہبی-امور-کی-ایس-یو-سی-کے-دفتر-آمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org